جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے انسدادِ اسموگ سے متعلق بنائے گئے سب ہی ایس او پیز دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا کا معیار آج بھی انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے، یہاں کی فضا میں آلودگی 250 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔

کراچی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پانچویں نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 171 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی آج  دوسرے نمبر پر ہے، دہلی کی فضا کا معیار بھی انتہائی مضر ہے جبکہ اس کی فضا میں آلودگی 203 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.