مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیے اپنی پالیسی نرم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آفاق احمد نے تمام مہاجر نوجوانوں کو متحد ہونے اور ایک پرچم تلے جمع ہونے کی دعوت دے دی۔
انہوں نے کہا کہ مہاجروں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کرنا ضروری ہے۔ مسائل کا حل جنوبی سندھ صوبے کا قیام ہے۔
آفاق احمد نے نوجوانوں کو متحدہ ہونے کی دعوت دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے لئے پالیسی نرم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.