آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ کینبرا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستانی ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی، لیکن اس کے بعد بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی، پریکٹس تو رک گئی لیکن تفریح شروع ہوگئی۔
بارش اور ژالہ باری اتنی ہوئی کہ ٹیم کو انڈور بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرنا پڑی، کھلاڑیوں نے انڈور میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان ٹیم کی پریکٹس دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی، اس موقع پر بابر اعظم نے اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ٹیم کینبرا میں، 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
Comments are closed.