آسٹریلیا میں چوہوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ طاعون پھیلنےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کی مقامی آبادی گھروں میں دندناتے اور فصلوں کو تباہ کرتے ہزاروں چوہوں سے پریشان ہے جبکہ ماحول میں ہرطرف پھیلی چوہوں کی بُو نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
آسٹریلیا میں چوہے اس قدر زیادہ ہو گئے ہیں کہ اسپتالوں میں مریض بھی چوہوں کے کاٹے سے محفوظ نہیں ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز کے شہری متوقع طوفانی بارشوں کو چوہوں کی آفت سے نجات کا ذریعہ قرار دینے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی آسٹریلیا کی ساحلی پٹی کو 50 سالوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
Comments are closed.