آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار آج حلف اٹھائیں گے، گزشتہ برس تین مراحل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 621 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جن کونسلرز کے خلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں وہ حلف نہیں اٹھا سکیں گے، یوں آزاد کشمیر بھر سے منتخب ہونے والے 2619 بلدیاتی نمائندے ہی آج حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد کیے گئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نو منتخب کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل سے حلف لیں گے۔
آزاد کشمیر بھر میں اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر حلف برداری کی تقریبات آج دن 11 سے 12 بجے کے درمیان منعقد ہوں گی جبکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کیلئے مختص نشستوں پر بلواسطہ انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
Comments are closed.