راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کرتے ہوئے آپریشنل استعدادکاربڑھانےکیلئےون ونڈوآپریشن کےتصورکو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف لاجسٹک تنصیبات کے دورہ کے موقع پر مختلف سہولیات اوربنیادی ڈھانچےکی اپ گریڈیشن سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔
راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کے دورہ پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور کوارٹر ماسٹر جنرل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا،آرمی چیف نے مینٹی ننس پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی سہولیات اور خدمات دینے کے عزم اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی مقامی طور پر تیاری کوبھی سراہا۔
The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.