بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج کراچی کے حقوق کیلئے قائدآباد سے ریلی کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے حقوق کے لیے قائد آباد سے ریلی کا آغاز ہوگا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے مسائل اور مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’حق دو کراچی کو‘ ریلی آج قائد آباد سے گورنر ہاؤس تک نکالی جائے گی۔ 

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، آج کراچی کےحقوق کے لیے قائد آباد سے ریلی کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، عوام نے دیگر جماعتوں سے توقعات وابستہ کیں جو پوری نہیں ہوئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج کراچی بولے گا تو اسلام آباد تک آواز جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.