ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 93 ہزار 793 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 808 ڈالر برقرار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.