پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نام نہاد انتخابی اصلاحات بلڈوز کرنے کی کوشش بدنیتی ہوگی، آج سے دھاندلی کی بنیاد اس ایوان میں رکھی جارہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد شفاف الیکشن ہوئے تو حکومت مخالف پارٹیاں جیت جائیں گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج اس ایوان میں ووٹ کی عزت پامال ہو رہی ہے،تمام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگے ہیں، پاکستان کےعوام کو آگاہ کررہے ہیں کہ آپ کے ووٹ کی عزت پامال ہورہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج جو کچھ کیا جارہا ہے یہ الیکشن کو پہلے سے دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش ہے، آج تک سوائے 1970کے ، کوئی ایک الیکشن شفاف نہیں ہوا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایف بی آر کے سسٹم پر ہزاروں حملے ہورہے ہیں، ای وی ایم جیسی مشین پر کیسے حملے نہیں ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ طے پایا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی، ہماری حکومت نے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی، ہماری پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ اصلاحات کی منظوری دی تھی، اگر پارلیمان کو بلڈوز کرکے قانون سازی کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔
Comments are closed.