آئی جی پی خیبرپختونخوا ثناء اللّہ عباسی نے شمالی وزیرستان میں سماجی کارکن خواتین کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پی ثناء اللّہ عباسی نے ڈی پی او شمالی وزیرستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پی ثناء اللّہ عباسی نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دہشت گردی کے واقعہ میں ایک خاتون خوش قسمتی سے بچ گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی او کی گاڑی پر کی گئی۔
Comments are closed.