جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

آئی ایم ایف کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اگلے ہفتے کے شروع میں اپنے وفد کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے آگاہ کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد دورے کے دوران مختلف محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع مطابق آئی ایم ایف وفد خزانہ، تجارت، توانائی، صنعت و پیداوار، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیپرا اور اوگرا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا بھی دورہ کرے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد دورے کے دوران پروگرام کے نویں جائزہ کے بعد سفارشات مرتب کرے گا اور اس کے بعد پاکستان کے لیے اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.