چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آئین صرف خالقوں کے لیے نہیں بنتا۔
سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ آئین آنے والی نسلوں کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان منی پاکستان کی تصویر پیش کر رہا ہے۔
اس موقع پر سابق سینیٹرز بھی ایوان کی گیلریز میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان سے تاحال غیر حاضر ہیں۔
اجلاس میں سینیٹ کو پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی میں تبدیل کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی جو سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹرز اپنے سابقہ سینیٹر ساتھیوں کو بات کرنے کا بھرپور موقع فراہم کریں۔
Comments are closed.