بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‏پاکستان جنوبی افریقا کا پہلا T20 کل کھیلا جائے گا ‏

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کا امکان ہے،تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ آج ٹریننگ کے موقع پر کیا جائے گا۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی، حارث رؤف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز ہے۔

ممکنہ پلیئنگ الیون میں افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور حسین طلعت کےنام بھی زیر غور ہیں اس کے علاوہ اسپنرز میں محمد نواز اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.