بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کامیابی کی صورت میں اپوزیشن کی طرف سے چئیرمین کے مشترکہ امیدوار بھی ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.