بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم الیکشن جیت چکے، ہر ضروری فورم پر جائیں گے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہم جیت چکے ہیں، فیصلے کے خلاف ہر ضروری فورم پر جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے ان ہتھکنڈوں سے وہ ہمارا 26 مارچ کا لانگ مارچ روک پائیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل چل رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں، جن کو نظر نہیں آنا ان کو نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر سیاسی قدر کو پامال کیا ہے، جو اصولوں کی بات کرتے ہیں وہ بھی دیکھ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.