بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن

الیکشن کمیشن نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوارا یوسف رضا گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینیٹ الیکشن میں کامیاب 48 ارکان کی کامیابی کا الیکشن کمیشن نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا جن میں فوزیہ ارشد بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹ فیکیشن کے مطابق کے پی سے ٹیکنوکریٹ دوست محمد خان، ہمایوں مہمند اور اقلیتی رکن گردیپ سنگھ کی بطور سینیٹرکامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین کی نشست کیلئے ثانیہ نشتر اور فلک ناز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ سے شیری رحمٰن، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا کی کامیابی کا نوٹیکفیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تاج حیدر ، فیصل واؤڈا ، شہادت اعوان، جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کیا۔

سندھ سے فاروق نائیک ، سیف اللہ ابڑو ، پلوشہ خان اور خالدہ عتیق کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ پنجاب سے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ خان ،اعوان عباسی کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

خیبرپختونخوا سےمحسن عزیز،لیاقت ترکئی، شبلی فراز کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمان،عطا الرحمٰن،ذیشان خانزادہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔

پنجاب سے اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر ، زرقا سہروردی ،سعدیہ عباسی کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری ہوا ہے۔

بلوچستان سے عبدالقادر ، محمد قاسم ، عبدالغفور حیدری ، احمد عمر ، سرفراز بگٹی، منطور احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن نے کامران مرتضیٰ اور سعید احمد ہاشمی ، ثمینہ ممتاز ، نسیمہ احسان اور دانش عمر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.