بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 12 جولائی کو بلانےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کابینہ اجلاس کے لیے 35 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا، نوازشریف کڈنی اسپتال سوات کےنام کی تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ سے نیانام کڈنی اسپتال سوات رکھنےکی منظوری لی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے  معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے  جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندان کے نام پر ملک میں درجنوں ادارے ہیں، کیا ہم دو خاندانوں کا مال غنیمت ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے قائم اداروں کو دو خاندانوں کے نام سے منسوب کیا گیاجو غلط ہے، کسی کواپنےنام سے ادارے بنانے ہیں تو اپنی جیب کے پیسوں سے بنائے اور اپنے نام رکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.