بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا، 55سال سے کم عمر افراد کیلئے ایسٹرازینیکا کااستعمال روک دیا گیا

کینیڈامیں 55 سال سے کم عمر افراد کیلئے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے عمر اور جنس کو خطرات، افادیت کاجائزہ لیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 55 سال سے کم عمر افراد میں ایسٹرازینیکا کے فوائد پر صورتحال غیریقینی ہے۔

اس سے قبل ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے  برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔

 ایسٹرا زینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات تیس لاکھ میں سے بائیس افراد میں سامنے آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.