بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین آبادی کم کرنے کی سازش ہے، مظاہریں نے ویکسین سینٹر بند کروادیا

لاس اینجلس: امریکا میں مشتعل مظاہرین نے ڈوجر اسٹیڈیم میں کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ملک کے سب سے بڑے مرکز کو  بند کروادیا، ان کا کہنا تھا تھا کہ ویکسین آبادی کو کم کرنے کی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے ڈوجر اسٹیڈیم میں قائم کورونا ویکسین کے ایک مرکز کو مظاہرین کی جانب سے احتجاج پر بند کردیا گیا ہے، مظاہرین کورونا سینٹر پر جمع ہوئے اور ویکسینیشن کو سازش قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں زیاد تعداد ٹرمپ کے حامیوں کی تھی جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں درج تھا کہ کورونا ویکسی نیشن آبادی پر قابو پانے کی ملکی اشرافیہ کی ایک سازش ہے۔

مظاہرین نے ویکسی نیشن کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرے میں شامل ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی ویکسین نہیں ہے، یہ سینٹر ذبیحہ خانہ ہے یا ایک تجربہ گاہ ہے جہاں ہم سب کو چوہا بنایا گیا ہے جن پر سائنسی ریسرچ کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرے کی حمایت کی، ان پوسٹوں میں صارفین نے بل گیٹس سے ویکسین لگوانے کا مطالبہ بھی کیا اور ویکسی نیشن کے ذریعے انسانی جسم میں چپ داخل کرنے جیسے نظریات کو فروغ دیا۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ مذکورہ کورونا سینٹر کو محض ایک گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا جس کے بعد وہاں موجود تمام ویکسین شہریوں کو لگادی گئیں۔

The post کورونا ویکسین آبادی کم کرنے کی سازش ہے، مظاہریں نے ویکسین سینٹر بند کروادیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.