بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس، تھائی لینڈ نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں

تھائی لینڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ بنکاک میں بھی کورونا کے حوالے سے  پابندیاں سخت کر دی گئیں، ماسک نہ پہننے پر وزیراعظم پرایوتھ پر 6 ہزار بھات کا جرمانہ کر دیا گیا۔

بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تھائی حکام نے اپنے شہریوں کےعلاوہ بھارت سے آنے والے افراد کے اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں۔

تھائی لینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام پر بنکاک میں پارک، جم، سینما اور ڈے کیئر سینٹرز آج سے نو مئی تک کے لیے بند کر دیے گئے۔

تھائی لینڈ میں ماسک نہ پہننے پر 20 ہزار بھات کا جرمانہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف تھائی سول ایوی ایشن نے چارٹرڈ پروازوں سے بھارت کے امیر افراد کو تھائی لینڈ لانے کی تردید کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.