کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہونے پر ملک میں پابندیاں سخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے، آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن، کورونا پھیلاؤ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دینے اور امتحانات کے لیے کھلے اسکول بند کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں گی ۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے دفعہ ایک سو اٹھاسی کا نفاذ کیے جانے کا امکان ہے۔
دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کورونا کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی جبکہ کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Comments are closed.