
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کسی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نہیں نکال رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ضروری خالی آسامیوں پر نئی بھرتیاں بھی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کسی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نہیں نکال رہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کلیریکل اور غیر ضروری ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کریں گے۔
رہنما ریل مزدور اتحاد عنایت گجر کا کہنا ہے کہ ریلوے میں ڈاؤن سائزنگ منظور نہیں، احتجاج کریں گے، سات اپریل کو راولپنڈی میں دھرنا دیں گے۔
Comments are closed.