بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کسانوں کا احتجاج، کل پورا بھارت بند ہوگا

بھارت میں کسانوں کا تین نئے زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو جام کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، کل پورا بھارت بند ہو گا۔ کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ٹکری، سنگھو اور غازی پور بارڈرز پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کسان یونین کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی تحریک نے نئی نسل کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا سکھا دیا ہے۔

کل ہڑتال کے دوران سڑکیں، ٹرانسپورٹ، ریلیں، مارکیٹ اور عوامی مقامات بند رکھے جائیں، عوام ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے کسانوں کے ساتھ تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.