بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پی ایس 88 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

کراچی میں پی ایس 88 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 پر ضمنی انتخاب سے قبل ضلعی انتظامیہ ملیر نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

 انتظامیہ نے حلقے میں تمام 108 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعیناتی کی درخواست کردی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.