بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی، زرتاج گل

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سینیٹ کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں بھینس کالونی کی گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی۔

 سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جارہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے، یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔

 زرتاج گل نے کہا کہ پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے جرمانے سخت کیے ہیں،  ایرانی اسمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، 250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پر قابو پایا گیا۔

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ  بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پٹرول پمپ بند کردیئے ہیں، پورے ملک میں اس وقت 1800 پٹرول پمپ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.