پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

کراچی میں رات سرد رہے گی

محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.