
کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس شام 6 بجے بند کرادی گئیں۔
کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر سول اسپتال میں ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد آنکھوں، ای این ٹی، سرجری، ہڈی جوڑ، اسکن اور ڈینٹل او پی ڈیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث پولیس ٹریننگ سینٹر کی سرگرمیاں بھی ایک ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.