بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: غیرقانونی تجاوزات، ٹریبونل نے لیز مکانات گرانے سے روک دیا

کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے نالوں کے گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران لیز مکانات گرانے سے روک دیا۔

ٹریبونل نے ہدایت کی کہ جب تک طے نہ ہوجائے کہ مکانات لیز نہیں ہیں انھیں نہ توڑا جائے۔

مذکورہ ٹریبیونل نے نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، جمشید ٹاؤن کے 41 گھروں کے مالکان کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ 

ٹربیونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر سے 8 اپریل کو جواب طلب کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.