کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت انسپکٹر امجد کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔
جناح اسپتال کے حکام کے مطابق انسپکٹر امجد کیانی کو سر میں ایک گولی لگی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ہلاک شخص کے اہل خانہ کے مطابق انسپکٹر امجد نے خود کشی کی اور خود کو سر میں گولی ماری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.