بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بولٹن مارکیٹ، کسٹمز اہلکاروں سے جھگڑا، 3 دکاندار زخمی

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں غیر قانونی اسمگل شدہ اشیاء کی تلاش کے دوران کسٹمز اہلکاروں کا دکانداروں سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 3 دکاندار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کسٹمز اہلکار بولٹن مارکیٹ میں اسمگل شدہ سامان کی تلاش میں آئے تھے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

تلاشی کے لیے دکانوں کے تالے کاٹے تو دکاندار پہنچ گئے اور انہوں نے کسٹمز اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران کسٹمز اہلکاروں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کسٹمز اہلکاروں نے فائرنگ کی جس سے 3 دکاندار زخمی ہو گئے۔

واقعے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا، پولیس نے پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو سمجھا بجھا کر گھر روانہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.