منگل یکم شعبان المعظم 1442ھ 16؍مارچ 2021ء

کراچی: باغِ کورنگی، CTD کیساتھ مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک

کراچی میں باغِ کورنگی کے قریب محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہو گیا۔

دہشتگرد مفتی نظام الدین شامزئی کے قتل سمیت کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا جو بم بنانے کا ماہر بھی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق باغِ کورنگی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہوا ہے جو مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم اعظم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ملزم اعظم کا کریمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھیوں کی پولیس کو تلاش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.