
کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کرنے والا مبینہ پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم دھوکے باز ہے، پولیس رضا کار کا ایکسپائرڈ کارڈ دکھا کر جرائم کرتا ہے۔
ملزم پر جعل سازی، ہتھیار کے غلط استعمال، ڈکیتی اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کو موقع واردات پر چھوڑنے والے اہلکاروں کو بھی شوکاز جاری کردیے گئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.