بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے آج مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ ملاقات کے بعد اچھی خبر آئے گی ۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کالعد م ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دوران  گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی۔

وفد میں صاحبزادہ حامد رضا،ثروت اعجاز قادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ رات کو دس بجے ہو گا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.