وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج شام ساڑھے سات بجے ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماع اور قوالی ہوگی۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء مشیران، معاونین خصوصی اور اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ محفل سماع و قوالی میں ارکان پارلیمنٹ، تاجر، بیوروکریٹس اور عام شہری شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ محفل صرف فیملیز کے لیے ہو گی، تمام افراد اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.