ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ڈھائی سال کی کارکردگی پر شرم آنی چاہیے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب  نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر ردِعمل  دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ان ڈھائی برسوں میں آٹا 35 سے 100 روپے کلو اور چینی 52 سے 120 روپے کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کارنامے  پر آپکو فخر نہيں شرم کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.