بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ انتخاب میں دھاندلی ہوئی، قاسم گیلانی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ قرار دیدیا۔

انہوں نے سینیٹ چیئرمین کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قاسم گیلانی نے کہا کہ ہم اس دھاندلی کے خلاف ٹریبونل میں جارہے ہیں۔

قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں، پریزائیڈنگ افسر نے کسی وجہ کے بغیر یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے گئے۔

اس سے قبل ایوان بالا میں اپوزیشن امیدوار کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔

فاروق ایچ نائیک کو حکومتی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر محسن عزیز نے دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ’لکھا ہے امیدوار کے نام کے سامنے خانے میں مہر لگائیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.