بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چونیاں: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 12 سالہ لڑکا زخمی

صوبہ پنجاب کے شہر چونیاں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

چونیاں کے نواحی گاؤں کھوکھر اشرف میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سال کا لڑکا زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے لڑکے کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد اُسے لاہور ریفر کردیا گیا۔

جیکب آباد میں تھانا پُنھوں بھٹی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دولہا سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.