بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کے تین بڑوں کا سربراہی اجلاس سے پہلے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تین فیصلہ سازوں فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مولانا  فضل الرحمٰن اور آصف زرداری پی ڈی ایم کو فعال رکھنے پر متحرک ہیں، آصف زرداری کی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا ہے۔

مولانا  فضل الرحمٰن نے کہا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے، ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی، آصف زرداری کا استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا موقف کھلے دل سے سُننے پرزور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پی ڈی ایم اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.