پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
پی ڈی ایم ہنگامی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست پر تمام جماعتیں رپورٹ پیش کریں گی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے، قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
Comments are closed.