پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

پی ڈی ایم نےکم عرصہ میں یوٹرن لینےکےریکارڈقائم کردیئے،فیاض چوہان

وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کم عرصہ میں یو ٹرن لینے کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے  نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے رابطوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کل تک سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے نواز شریف، مولانافضل الرحمٰن آج حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ میثاق جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج اس پر عملدرآمد سےگھبرا رہے ہیں،  اقتدار سےباہر مولانافضل الرحمٰن نےجیبیں بھرنے کے لیے لانگ مارچ کا راستہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب سے پانچ ارب کی چھلانگ مولانا فضل الرحمن کی پلاننگ کی وجہ سے ہے، عوام کی جانب سے مسترد شدہ دونوں نام نہاد لیڈران کی ہر حکمت عملی کو عوام ناکام بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.