گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ نون کے کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نون لیگ کے ورکرز کی نظر بندی کا واقعہ علم میں آیا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سی پی او اور ڈپٹی کمشنر سے یہ بھی کہا ہے کہ نون لیگی کارکنوں کی نظر بندی کی سکیشن 186 اور 187 کے تحت اسکروٹنی کی جائے گی۔
Comments are closed.