بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی نے 7 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں

پیپلز پارٹی نے اپنے 7 مقامی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو پیش کر دیں۔

پارٹی وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمپنی جہاں سے چاہے ان اکاؤنٹس کی تصدیق کرا لے۔

انہوں نے کہا کہ مارک سیگل کی لابی فرم کو حکومت پاکستان نے ہائر کیا تھا، اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.