بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی ہدایت کا منتظر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا معاملے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی ہدایت کا منتظر ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پی ایس ایل کی اجازت نہ ملی تو پی سی بی ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے پر تیار ہے، پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا۔

‏ذرائع کے مطابق پی سی بی کیلئے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے کیونکہ آگے ونڈو ملنا مشکل ہے،  پی ایس ایل کے باقی میچز کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

‏پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.