گوجرانوالہ پولیس نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کی تردید کردی۔
دوسری طرف ن لیگی رہنما ؤں نے عطا تارڑ کی گرفتاری کے بعد رہائی کی بھی تصدیق کردی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ن لیگی قائدین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کو حراست میں لینے کی بات درست نہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کچہری چوک کے قریب گاڑی کو روکا گیا تھا، جس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، جس پر اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ن لیگی قائدین نے اسلحہ برداروں کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی۔
Comments are closed.