وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے ا یجنڈے کو عثمان بزدار آگے لے کر چل رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر سیاسی محاذ پر عثمان بزدار کے کردار پر تمام ارکان پارلیمنٹ کا اعتماد ہے۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں ہماری توقعات سے زیادہ ووٹ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں بہتر امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا۔
Comments are closed.