بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت اگست میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا۔

اپنے جواب میں پنجاب حکومت نے لکھا کہ صوبائی حکومت اگست میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیرِ سماعت مقدمے کا حوالہ بھی دیا۔

جواب میں کہا گیا کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب پہلے ہی جمع کرواچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.