بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پمز اسپتال کا آن لائن سسٹم بند ہوگیا

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا آن لائن سسٹم بند ہوگیا۔

پمز اسپتال کے ویکسینیشن سینٹرز کا آئی ٹی سسٹم بند ہونے سے ویکیسنیشن کیلئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ویکسینیشن ہی واپس لوٹ گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرور بند ہونے سے آئی ٹی سروسز بند ہوگئی ہیں، ویکیسنیشن سروسز بھی بند ہوگئی ہیں۔

حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ویکسین فوکل پرسن ڈاکٹر ارم کا کہنا ہے کہ  این ٹی سی کا سرور بند ہونے سے پمز اسپتال کا آن لائن سروسز کا سسٹم بند ہوا، آن لائن سسٹم کے بغیر ویکسین لگانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا میں ڈیٹا انٹری کے بغیر ویکسین نہیں لگائی جاسکتی ہے، سسٹم کو متبادل نظام پر منتقل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

ڈاکٹر ارم نے کہا کہ شام 5 بجے تک سسٹم بحال ہونے کی توقع ہے،اسپتال میں دیگر کام مینول کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.