جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پلاسٹک کی آلودگی، انسانوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو بھی نہیں بخشا

 ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی پلاسٹک کے نمونے جمع ہونے لگ گئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔

سمندر کی سطح سے 8،850 میٹر (29،035 فٹ) کا بلند و بالا پہاڑ زمین کی سب سے لمبی چوٹی ہے۔ حالیہ دنوں میں محققین کو ایورسٹ پر برف میں پلاسٹک کے ٹکڑے ملے ہیں۔

محقق اموجین نیپر کہتے ہیں کہ پلاسٹک گہرے سمندر میں تو تھا ہی اب یہ زمین کے سب سے اونچے پہاڑ پر بھی ہے۔ انگلینڈ کی پلائموت یونیورسٹی میں سمندری سائنس دان نیپر جو نیشنل جیوگرافک ایکسپلورر بھی ہیں ، کا کہنا ہے کہ ہمارے ماحول میں ہر جگہ پلاسٹک موجود ہے۔

2019 کے موسم بہار میں ، نیپر کی ٹیم نے .پہاڑ کے کئی علاقوں سے برف اور ندی کے پانی کے نمونے اکٹھے کیے۔ محققین ان نمونوں کو لیب میں لائے اور ان میں موجود مائکرو پلاسٹکس کی تعداد کو پرکھا۔ ماہرین نے ان میں مائکرو پلاسٹکس کے 5 ملی میٹر سے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پائے۔ یہ بیگ ، بوتلیں اور دیگر اشیاء سے آئے تھے جو ٹکڑوں میں ٹوٹ چکے تھے۔

The post پلاسٹک کی آلودگی، انسانوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو بھی نہیں بخشا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.