جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پشاور: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیدیا

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔

بورے والا کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تمام بچے صحت مند ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو پانچوں لڑکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، بچے اور ماں صحت مند ہیں۔

ترجمان اسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ ماں اور پانچوں بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.