ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

پاک فوج کیلیے پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کورونا ویکسین کا تحفہ

راولپنڈی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کیلیے کورونا ویکسین کا تحفہ دیا گیا جبکہ پاک فوج نے ویکسین کی پوری کھیپ ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے افواج پاکستان کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کا تحفہ دیا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاک فوج ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج ہے، تاہم ہر جگہ، ہر وقت پہلے قوم کے روایتی جذبے کے تحت پاک فوج نے پی ایل اے کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین قومی ویکسین مہم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ویکسین ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا سکے جو کورونا وباء کے خلاف لڑنے اور جانیں بچانے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

پاک فوج نے کہا کہ اس وقت میں ویکسین کے تحفے پر پیپلز لبریشن آرمی اور عوامی جمہوریہ چین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

The post پاک فوج کیلیے پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کورونا ویکسین کا تحفہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.